اسلام آباد (آن لائن)سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی نیر حسین بخاری نے کہا ہے میڈیا کی ساکھ غیر جانبدارانہ کردار قومی یکجہتی اور جمہوری سوچ فروغ و استحکام کے لیے ناگزیر ہے‘صحافتی اقدار کا تقاضا ہے کہ حقائق پر مبنی رپورٹنگ ہو ‘ غیر مصدقہ معلومات پھیلانا صحافتی اصولوں کے خلاف ہے۔عالمی یوم صحافت پرپیغام میں نیئرحسین بخاری نے کہا کہ عالمی یوم آزادی صحافت ہمیں سچائی حقائق پر مبنی ذمہ دارانہ صحافت پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی آزادی صحافت پر مکمل یقین رکھتی ہے