آزاد، ذمہ دار اور باوقار صحافت جمہوری معاشرے کی بنیاد ہے:حنیف عباسی

اسلام آباد (آن لائن)وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی کی سی پی این ای کے نومنتخب عہدیداروں کو دلی مبارکباددیتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد، ذمہ دار اور باوقار صحافت جمہوری معاشرے کی بنیاد ہے‘ میڈیا ریاست اور عوام کے درمیان اعتماد کا مضبوط پل ہے۔وزیرِ ریلوے نے سی پی این ای کے صدر کاظم خان اور دیگر عہدیداران کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیااورکہا کہ صحافتی اداروں کا کردار قومی بیانیے کے فروغ میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے‘سچائی پر مبنی رپورٹنگ ہی عوامی اعتماد کی ضامن ہے