آیت اللہ خامنہ ای کے بعد ہر جانشین کو نشانہ بنایا جائے گا:اسرائیلی وزیر دفاع

آیت اللہ خامنہ ای کے بعد ہر جانشین کو نشانہ بنایا جائے گا:اسرائیلی وزیر دفاع

اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے دھمکی دی ہے کہ آیت اللہ خامنہ ای کے بعد ان کے ہر جانشین کو نشانہ بنایا جائے گا۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کاٹز نے کہا کہ اسرائیلی وزیرِ اعظم اور فوج کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ کسی بھی جانشین کو نشانہ بنانے کے لیے تیار رہیں اور امریکی شراکت دار کے ساتھ مل کر ایرانی حکومت کے خلاف آپریشن جاری رکھیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی عوام کے حکومت کو اکھاڑ پھینکنے اور تبدیل کرنے تک یہ آپریشن جاری رہے گا۔واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ حملے میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای شہید ہو گئے تھے، اور ان کے صاحبزادے مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کو ممکنہ طور پر جانشین قرار دیا جا رہا ہے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایران کی 88 رکنی مجلس خبرگانِ رہبری نے مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کے نام پر اتفاق کر لیا ہے۔