شاہدرہ میں موبائل چھیننے والا متحرک ملزم گرفتار، مسروقہ فون برآمد

شاہدرہ میں موبائل چھیننے والا متحرک ملزم گرفتار، مسروقہ فون برآمد

شاہدرہ پولیس نے ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے چند روز قبل بچے سے موبائل فون چھیننے کی واردات میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ چھینا گیا موبائل فون بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق واردات دو روز قبل مین روڈ پر پیش آئی تھی، جس میں ایک بچے سے موبائل فون چھین کر ملزم فرار ہوگیا تھا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی تھی جس میں ملزم کو واردات کے بعد فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ایس پی سٹی عاطف عامر کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے اے ایس پی شاہدرہ کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔ تفتیش کے دوران درجنوں سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز کا جائزہ لیا گیا اور جدید تفتیشی طریقوں کی مدد سے ملزم تک رسائی حاصل کی گئی۔

پولیس نے ایس ایچ او خرم شہزاد  اور سب انسپکٹر نوید کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے ملزم علی مہندی کو گرفتار کیا۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم راہ چلتے شہریوں سے موبائل فون اور پرس چھیننے کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔