شہری سہولت کے لیے تمام فلٹریشن پلانٹس کو نمبر الاٹ کرنے کا فیصلہ

شہری سہولت کے لیے تمام فلٹریشن پلانٹس کو نمبر الاٹ کرنے کا فیصلہ

صوبہ بھر کے تمام فلٹریشن پلانٹس کے لیے واضح شناختی نظام نافذ کیا جائے گا۔

 پلانٹس کے باہر ہیلپ لائن نمبر، پلانٹ نمبر، آپریٹر کا نام اور موبائل نمبر درج کیے جائیں گے تاکہ شہریوں کے لیے معلومات تک رسائی آسان ہو۔یہ فیصلہ صوبائی وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا، جس میں سی ای او صاف پانی اتھارٹی کیپٹن ریٹائرڈ سید علی اصغر نے تفصیلی بریفنگ دی۔تمام فلٹریشن پلانٹس کی جیو ٹیگنگ 10 روز کے اندر مکمل کی جائے گی، جبکہ فلٹر خراب ہونے کی صورت میں فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ رواں ماہ پلانٹس پر آگاہی فلیکس بھی لگوائی جائیں گی۔بلال یاسین کا کہنا تھا کہ ابتدائی مرحلے میں تمام فلٹریشن پلانٹس کی بحالی کی جائے گی، دوسرے مرحلے میں نئی میمبرین لگوائی جائیں گی اور بعد ازاں نئے میمبرین نصب کیے جائیں گے، تاکہ شہریوں کو صاف اور محفوظ پانی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔