ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت ایک خصوصی اجلاس میں صاف پانی کی فراہمی، واٹر فلٹریشن پلانٹس، سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ کو مثالی گاؤں پراجیکٹ پر بریفنگ دی گئی جبکہ لاہور ڈویلپمنٹ پراجیکٹ اور پنجاب ڈویلپمنٹ پراجیکٹ پر اب تک کی پیشرفت بھی رپورٹ کی گئی۔مریم نواز شریف نے واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب، مرمت اور بحالی کے لیے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے 30 جون 2026 تک منصوبوں کی تکمیل کی ڈیڈ لائن مقرر کی۔ اجلاس میں دور دراز علاقوں میں واٹر پمپس لگانے کی تجویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔لاہور شہر میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے انہوں نے کچھ منصوبوں کی بروقت تکمیل نہ ہونے پر اظہارِ ناپسندیدگی کیا۔
اجلاس میں پنجاب بھر میں بیوٹیفکیشن کے 122 منصوبوں کا بھی جائزہ لیا گیا:
لاہور ڈویژن: 51 منصوبے
راولپنڈی: 64 منصوبے
فیصل آباد: 37 منصوبے
ملتان: 75 منصوبے
سرگودھا: 45 منصوبے
گوجرانوالہ: 64 منصوبے
ڈی جی خان: 51 منصوبے
بہاولپور: 61 منصوبے
گجرات: 53 منصوبے
ساہیوال: 49 منصوبے
وزیراعلیٰ نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ بیوٹیفکیشن منصوبوں کی بروقت تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔انہوں نے زور دیا کہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور فلٹریشن پلانٹس کے نظام میں بہتری کے لیے عوامی شکایات کا سنجیدگی سے ازالہ کیا جائے گا، اور ترقیاتی منصوبوں میں ٹائم لائنز اور تعمیراتی معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔