اپنی سرزمین کے تحفظ کی خلاف ورزی کو نہ تو قبول کیا اور نہ ہی کریں گے:یواے ای

دبئی (آئی این پی )متحدہ عرب امارات (یو اے ای)حکام نے کہا ہے  ہم اس تنازع میں توسیع نہیں چاہتے، استحکام پانے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔ ہم کشیدگی میں کمی کا مطالبہ کرتے ہیں لیکن اپنے دفاع کا حق بھی محفوظ رکھتے ہیں۔ایران کے حملوں پر پریس بریفنگ کے دوران ترجمان اماراتی وزارت دفاع نے کہا کہ اپنی خودمختاری، اپنی سرزمین کے تحفظ کی خلاف ورزی کو نہ تو قبول کیا ہے اور نہ ہی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس طویل عرصے تک فضائی خطرات کا مقابلہ کرنے کیلئے  توپ خانے کے اسٹریٹجک ذخائر موجود ہیں ۔ترجمان نے کہا  کہ یو اے ای میں ایرانی حملوں سے 3 افراد جاں بحق اور 68 زخمی ہوئے ہیں