غزہ(مانیٹرنگ ڈیسک)حماس کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں ٹرمپ کے منصوبے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ کہ ٹرمپ کے غزہ پرقبضے کا منصوبہ خطے میں افراتفری اور کشیدگی پیدا کرنے کی سوچی سمجھی سازش ہے۔ترجمان حماس نے کہا غزہ کی پٹی میں برسوں سے آباد فلسطینی اپنی آبائی سرزمین کے خلاف کسی منصوبے کو قبول نہیں کریں گے۔حماس نے کہا اس وقت جس چیز کی سب سے زیادہ ضرورت ہے وہ فلسطین پر ناجائز قبضے، تسلط اور جارحیت کا خاتمہ ہے، نہ کہ فلسطینیوں کو ان ہی کی سرزمین سے بے دخلی کرنا ہے۔