ڈنمارک اور گرین لینڈ کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، فریڈرک مرز
ڈیووس(آئی این پی)جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے کہا ہے کہ طاقت کے ذریعے یورپی سرزمین حاصل کرنیکی کوئی بھی دھمکی ناقابل قبول ہو گی۔ جرمن چانسلر نے ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم سے خطاب میں کہاڈنمارک اور گرین لینڈ کے عوام کیساتھ مکمل یکجہتی کا اظہارکرتے ہیں،خوشی ہے امریکاگرین لینڈمیں روسی خطرے کوسنجیدگی سے لے رہا ہے۔جرمن چانسلر نے مزیدکہا وقت کے ساتھ ساتھ روس اور چین کا کردار بدل رہا ہے،ہمیں نیٹو سے دستبردار نہیں ہونا چاہیے،ہمیں اپنے دفاع کو مضبوط بنانے کیلئے اقدامات کرنے چاہیے۔