188 چیک پوسٹیں تباہ 31 پوسٹوں پر قبضہ 192 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور آرٹلری گنز تباہ ‘افغانستان میں 56 مقامات کو فضائی کارروائی میں نشانہ بنایا گیا:وزیراطلاعات
ٹھل سیکٹر پر حملہ ناکام ‘پاک فوج نے پکتیکا میں طالبان کی پوسٹ پرقبضہ کرکے پاکستانی پرچم لہرادیا‘پاک فوج کی بھرپور کارروائی سے متعدد خارجی بھی جہنم واصل
اسلام آباد(آن لائن‘آئی این پی)پاکستان کے آپریشن غضب للحق کے دوران اب تک طالبان رجیم کے 464 کارندے ہلاک 665 سے زائد زخمی ہوئے 188 چیک پوسٹیں تباہ کی گئیں اورفوج نے31 پوسٹوں پر قبضہ کرلیا۔وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا اللہ کی طرف سے آپریشن غضب للحق کے حوالے سے تازہ اعدادوشمار جاری کئے گئے ہیں۔اعدادوشمارکے مطابق افغان طالبان رجیم کے 464 کارندے ہلاک 665 سے زائد زخمی 188 چیک پوسٹیں تباہ 31 پوسٹوں پر قبضہ 192 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور آرٹلری گنز تباہ افغانستان بھر میں 56 مقامات کو فضائی کارروائی کے ذریعے مثر طور پر نشانہ بنایا گیا۔ ٹھل سیکٹر پر حملہ ناکام بنادیا گیا ‘پاک فوج نے پکتیکا میں افغان طالبان کی پوسٹ پرقبضہ کرکے پاکستانی پرچم لہرادیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی بھرپور اور موثر جوابی کارروائی سے متعدد خارجی بھی جہنم واصل ہوئے ،پاک فوج نے افغان طالبان کی مزید تین پوسٹوں کو بھی تباہ کر دیا‘دریں اثناء بلوچستان میں افغان طالبان نے شمالی بلوچستان میں قلعہ سیف اللہ، نوشکی اور چمن اضلاع میں 16 مقامات پر زمینی حملے کیے جبکہ 25 مقامات پر پاک افواج کے خلاف فائر ریڈ کی کارروائیاں کیں۔وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے آپریشن غضب للحق کے حوالے سے بتایا ہے کہ طالبان کے تمام مقامات پر حملوں کو مثر طور پر پسپا کر دیا گیا، جس کے نتیجے میں افغان طالبان کے 27 کارندے ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔مادرِ وطن کا دفاع کرتے ہوئے ایف سی بلوچستان نارتھ کا ایک جوان شہید جبکہ پانچ جوان زخمی ہوئے۔خیبر پختونخوا میں ایک مقام پر زمینی حملے کی کوشش کی گئی جبکہ 12 مقامات پر فائر ریڈ کیا گیا، جنہیں بغیر کسی جانی نقصان کے ناکام بنا دیا گیا، خیبر پختونخوا میں رات بھر جاری کارروائیوں کے دوران افغان طالبان کے 40 کارندے ہلاک ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ فالو اپ آپریشنز تاحال جاری ہیں