بلوچستان میں وہ لوگ مجرمانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں جو بسوں سے دوسرے صوبوں کے لوگوں کے شناختی کارڈ چیک کرکے چھلنی کرتے ہیں
اسلام آباد(آن لائن) ایوان بالا میں سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہاہے بلوچستان سے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔سوموار کو ایوان بالا میں بلوچستان کی صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر رانا ثنا اللہ خان نے کہا بلوچستان میں وہ لوگ مجرمانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں جو بسوں سے دوسرے صوبوں کے لوگوں کے شناختی کارڈ چیک کرکے چھلنی کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ یہ کہنا غلط ہے کہ دہشت گردوں سے بات کریں‘ جعفر ایکسپریس میں مارے گئے دہشت گردوں کی لاشیں لے گئے انہوں نے کہا آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد بہکے ہوئے لوگوں کے زریعے پراکسی چلا رہے ہیں انہوں نے کہاکہ کیا دہشت گردوں کا ملک میں منصفانہ انتخابات کا مطالبہ ہے انہوں نے کہاکہ تیس مزدوروں کے شناختی کارڈ چیک کرکے شہید کیا ہے یہ دہشت گرد دشمن ملک کے ایما پر آپریشن سندور ٹو کے نام پر مجرمانہ کارروائیاں کرتے ہیں