لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں خاتون شکیلہ فضیلت کے کرنٹ لگا کر قتل کرنے کے واقعے کی تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ مقتولہ کو قیمتی موبائل فون کے لیے قتل کیا گیا۔
ایس ایس پی انوسٹی گیشن لاہور محمد نوید نے بتایا کہ ملزم عظیم، جو خاتون کے گھر پینٹنگ کا کام کر رہا تھا، نے خاتون کے فون کو دیکھ کر قتل کی منصوبہ بندی کی۔محمد نوید کے مطابق، ملزم نے پہلے خاتون کے سر پر بھاری چیز سے حملہ کیا اور پھر کرنٹ لگا کر اس کا قتل کر دیا۔ ملزم نے قتل کے بعد خاتون کے گھر سے چاول کی بوری بھی لے کر فرار ہو گیا۔ ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزم کے گھر سے چاول کی بوری اور خاتون کا فون برآمد کر لیا گیا۔تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا کہ ملزم عظیم نے خاتون کو واش روم میں لے جا کر کرنٹ لگایا، جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوئی۔