شالیمار میں بیوہ خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار

شالیمار میں بیوہ خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار

لاہور کے علاقے شالیمار میں بیوہ خاتون سے مبینہ زیادتی کے واقعے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم فیصل نے مبینہ طور پر دھوکے کے ذریعے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس سے خطیر رقم بھی ہتھیا لی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم خاتون کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیتا رہا۔ واقعے کا مقدمہ ملزم فیصل کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔