انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے چہرے پر سنگین چوٹ لگنے کے بعد کہا ہے کہ وہ خود کو خوش قسمت محسوس کرتے ہیں کہ وہ زندہ بچ گئے۔
انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کو دیے گئے بیان میں بین اسٹوکس نے کہا کہ اگر گیند ذرا مختلف زاویے سے لگتی یا وہ سر نہ موڑتے تو نتیجہ انتہائی سنگین ہو سکتا تھا۔34 سالہ آل راؤنڈر کے مطابق چہرے پر چوٹ کے بعد صحتیابی ان کے لیے ایک شکر کا لمحہ ہے اور وہ خود کو خوش قسمت سمجھتے ہیں۔یہ واقعہ رواں سال فروری میں اس وقت پیش آیا جب وہ ڈرہم میں نیٹ سیشن کے دوران اکیڈمی کھلاڑیوں کو ٹریننگ دے رہے تھے کہ گیند ان کے چہرے پر جا لگی، جس کے باعث ان کی گال کی ہڈی ٹوٹ گئی اور فوری سرجری کرنا پڑی۔بعد ازاں انہوں نے یہ تصویر انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ “تمہیں گیند کی حالت بھی دیکھنی چاہیے۔”رپورٹس کے مطابق بین اسٹوکس آئندہ ماہ دو فرسٹ کلاس کاؤنٹی چیمپئن شپ میچز میں واپسی کے لیے تیار ہیں۔