چاند2دن کا ! بیان پرشہری کیخلاف مقدمہ

رمضان المبارک کے چاند کے حوالے سے سوشل میڈیا پرنازیبا الفاظ میں بیان دینے پر کارروائی کی گئی 
پشاور(خصوصی رپورٹ)ضلع بنوں میں چاند کی رویت سے متعلق متنازع الفاظ استعمال کرنا شہری کو مہنگا پڑگیا، پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا،رمضان المبارک کے چاند کے حوالے سے سوشل میڈیا پرنازیبا الفاظ میں بیان دینے پرشہری کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔بنوں میں روزے کا اعلان نہ کرنے کو بنیاد بنا کر شہری نے علما کے خلاف سوشل میڈیا پر نازیبا الفاظ کااستعمال کیا، پولیس کے مطابق آئمہ مساجد کے امیر مولانا عبدالغفارقریشی کی مدعیت میں شہری کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ملزم پر الزام ہے کہ وہ فیس بک پر علما کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کر رہا تھا،ملزم کا دعویٰ تھا کہ چاند 2 روز کا ہے مگر علما نے ایک روزہ چھپایا ہے۔