اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔
سماعت کے دوران وزارت داخلہ نے اپنی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی۔
رپورٹ کے مطابق:
اسلام آباد میں رؤف حسن کے خلاف 6 مقدمات درج ہیں۔ایف آئی اے میں بھی رؤف حسن کے خلاف 1 مقدمہ درج ہے۔جسٹس محسن اختر کیانی نے دوران سماعت ریمارکس دیے کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی جانب سے مقدمات کی رپورٹس تاحال موصول نہیں ہوئیں، اور انہوں نے ہدایت دی کہ خیبرپختونخوا سے تفصیلات جلد فراہم کی جائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہر بار گنڈاپور اسلام آباد آتے ہیں، اور یہاں سے لوگ گرفتار ہو جاتے ہیں۔رؤف حسن کی جانب سے ان کی وکیل عائشہ خالد عدالت میں پیش ہوئیں۔ عدالت نے بلوچستان، خیبرپختونخوا، اور نیب سے مقدمات کی مکمل تفصیلات طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔