شیر افضل مروت کا بانی پی ٹی آئی سے بڑا گلہ، اہم بیان سامنے آگیا

شیر افضل مروت کا بانی پی ٹی آئی سے بڑا گلہ، اہم بیان سامنے آگیا

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی بیرسٹر شیر افضل مروت نے بانی پی ٹی آئی سے اپنے اختلافات کی وجہ بیان کی ہے۔

سینیئر صحافی منصور علی خان کے پوڈکاسٹ میں بات کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ انہیں یہ امید نہیں تھی کہ 8 فروری کے ہیرو کو پارٹی سے نکال دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جتنی تکلیف انہیں اپنی پارٹی کی سوشل میڈیا ٹیم سے ملی ہے، اتنی کسی اور سے نہیں ملی، اور اس میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو خان صاحب کے پاس جا کر ایک ہی ٹاسک پر عمل کرتے ہیں: "مروت کو گرانا ہے۔"شیر افضل مروت نے کہا کہ اس بار ان کا گلہ بانی پی ٹی آئی سے ہے کیونکہ جب دوسری بار انہیں نکالا گیا تھا، تو انہوں نے بہت ساری باتیں بانی پی ٹی آئی کے سامنے واضح کی تھیں، جن پر انہوں نے اتفاق بھی کیا تھا۔بانی پی ٹی آئی سے اپنے اختلافات کی وضاحت کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی انہیں بار بار یہ کہتے تھے کہ "آپ میڈیا پر لوگوں کے خلاف بیان نہ دیں"، لیکن مروت نے کہا کہ وہ کئی بار وعدہ کر چکے ہیں اور وہ وعدہ توڑا۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ انہوں نے وعدہ توڑنے کی وجہ یہ بتائی کہ وہ لوگ جو ان کے خلاف بیان بازی کرتے ہیں، وہ برداشت نہیں کرسکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی اس کو ڈسپلن کہتے ہیں، لیکن اگر یہ ڈسپلن ہے تو کسی کو میرے خلاف بیان دینے کا حق نہیں ہونا چاہیے اور میں خاموش رہوں، یہ ناممکن ہے۔شیر افضل مروت کا مزید کہنا تھا کہ حالیہ دنوں میں ایک انٹرویو میں بھی کہا تھا کہ اگر یہ لوگ میرے خلاف بیان دیں گے تو وہ ان کو جواب دیتے رہیں گے۔