پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو ایک بار پھر شوکاز نوٹس جاری کردیا

پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو ایک بار پھر شوکاز نوٹس جاری کردیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی رہنما شیر افضل مروت کو ایک بار پھر شوکاز نوٹس جاری کیا ہے۔

 یہ نوٹس پارٹی پالیسی کے خلاف ان کے حالیہ بیانات کے ردعمل میں جاری کیا گیا۔ شیر افضل مروت نے چند دن پہلے پارٹی کے اندرونی اختلافات پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا تھا کہ اگر کوئی ان کے خلاف بات کرے گا تو وہ خاموش نہیں رہیں گے، جس پر پی ٹی آئی کی قیادت نے ان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا۔شوکاز نوٹس میں انہیں 7 دن کے اندر پارٹی پالیسی کے خلاف بیانات پر وضاحت دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نوٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جواب جمع کرانے تک شیر افضل مروت کو میڈیا پر یا کسی ٹاک شو میں پی ٹی آئی کی نمائندگی کرنے سے روک دیا گیا ہے۔

نوٹس میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ شیر افضل مروت نے پارٹی پالیسی کی بار بار خلاف ورزی کی ہے اور بغیر سوچے سمجھے بیانات دیے ہیں۔ پی ٹی آئی کی جانب سے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل فردوس شمیم نقوی نے یہ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جو چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر جاری کیا گیا۔اس سے قبل بھی شیر افضل مروت نے پارٹی کے داخلی مسائل پر بات کی تھی اور پارٹی کی قیادت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا، جس سے پارٹی میں ان کی پوزیشن پر سوالات اٹھے تھے۔