خیبرپختونخوا حکومت کو نجی پبلشرز سے درسی کتابوں کی چھپائی اور منافع کے معاہدے سے روک دیا گیا

خیبرپختونخوا حکومت کو نجی پبلشرز سے درسی کتابوں کی چھپائی اور منافع کے معاہدے سے روک دیا گیا

پشاور ہائی کورٹ میں درسی کتابوں کی چھپائی اور منافع کے معاہدوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جس میں جسٹس وقار احمد اور جسٹس ثابت اللّٰہ پر مشتمل بینچ نے کیس کی کارروائی کی۔

عدالت نے خیبر پختونخوا حکومت کو حکم دیا کہ وہ پرائیویٹ پبلشرز کے ساتھ درسی کتابوں کی چھپائی کے معاہدے نہ کرے اور اس سلسلے میں جاری کردہ کسی بھی حکم پر عمل درآمد روک دیا جائے۔سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ چھٹی سے آٹھویں جماعت تک کی کتابوں کی چھپائی کے ٹھیکے مخصوص نجی پبلشرز کو دیے گئے، جو غیر شفاف اور من پسند فیصلے ہیں۔عدالت نے اس معاملے پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جمعرات تک جواب طلب کر لیا اور کیس کی مزید سماعت ملتوی کر دی۔