بانی پی ٹی آئی کی بیماری کیوں چھپائی گئی؟سہیل آفریدی

بانی پی ٹی آئی کی بیماری کیوں چھپائی گئی؟سہیل آفریدی

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق معلومات کو چھپایا گیا اور ان کی فیملی کو آگاہ نہیں کیا گیا۔

 انہوں نے سوال اٹھایا کہ ہفتے کی رات جیل سے اسپتال منتقل کیے جانے تک بانئ کی صحت کی حالت کیوں اس حد تک پہنچ گئی۔سہیل آفریدی نے کہا کہ بانی کے ذاتی معالج کو اعتماد میں کیوں نہیں لیا گیا اور فیملی، پارٹی اور وکلاء سے ملاقات کیوں نہیں کروائی گئی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہر انسان کا حق ہے کہ وہ اپنے ذاتی معالج سے علاج کروا سکے۔دوسری جانب وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ نے بتایا کہ بانئ پی ٹی آئی بالکل صحت مند ہیں اور گزشتہ ہفتے آنکھوں کے ماہرین کی رائے کے بعد انہیں معمولی طبی معائنے کے لیے پمز اسپتال لے جایا گیا، جہاں 20 منٹ کے معائنے کے بعد انہیں واپس جیل بھیج دیا گیا۔