ویب ڈیسک: عمران خان کی جیل میں کتابوں کی فراہمی اور بچوں سے فون پر بات کرنے کی درخواستیں عدالت نے منظور کر لیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق، پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی جیل میں کتابوں کی فراہمی اور اپنے بچوں سے ٹیلیفونک گفتگو کی درخواستیں عدالت نے منظور کر لی ہیں۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایات جاری کر دیں۔عدالت کے جج، امجد علی شاہ نے عمران خان کی دونوں درخواستیں منظور کرتے ہوئے حکم دیا کہ ملزم کو کتابیں فراہم کی جائیں اور عید سے قبل ان کی اپنے بچوں سے ٹیلیفونک بات چیت بھی کرائی جائے۔ عدالت نے اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو ان ہدایات پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی۔واضح رہے کہ عمران خان کے وکیل نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں متفرق درخواستیں دائر کی تھیں، جنہیں اے ٹی سی نے منظور کرتے ہوئے یہ ہدایات جاری کیں۔