سعودی عرب، متحدہ عرب امارات (یو اے ای)، چین اور دیگر ممالک سے 258 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا۔
امیگریشن ذرائع کے مطابق، ان میں 7 بھکاریوں کے علاوہ 232 افراد سعودی عرب سے جب کہ 21 پاکستانی یو اے ای سے ڈی پورٹ ہوئے ہیں۔ چین، قطر، انڈونیشیا، قبرص اور نائجیریا جیسے دیگر ممالک سے بھی پاکستانیوں کو واپس بھیجا گیا۔ان 258 افراد میں سے 14 پاکستانی پاسپورٹس اور 244 ایمرجنسی دستاویزات کے تحت بے دخل کیے گئے، اور ان میں سے ایک شخص کی شہریت مشکوک پائی گئی۔ اس کے علاوہ، 16 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ سعودی عرب میں 2 افراد کو بغیر پرمٹ حج پر پکڑا گیا، جبکہ 4 پاکستانیوں کو زائد مدت تک قیام کرنے پر سزا دی گئی اور وطن واپس بھیجا گیا۔
27 پاکستانیوں کو سعودی عرب میں کفیل کے بغیر کام کرتے ہوئے پکڑا گیا اور 16 افراد کو ویزے کی مدت ختم ہونے پر پکڑ کر واپس بھیجا گیا۔سعودی عرب میں 112 پاکستانیوں کو کفیلوں کی شکایت پر گرفتار کرکے پاکستان واپس بھیجا گیا۔ یو اے ای سے 21 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا، جن میں سے 4 منشیات کی سمگلنگ میں ملوث تھے۔ ان 16 افراد کو یو اے ای اور نائجیریا سے ڈی پورٹ کیا گیا تھا، جن کے نام امیگریشن اسٹاپ لسٹ میں شامل کر دیے گئے ہیں۔