پاکستان میں عیدالفطر 31 مارچ 2025 کو ہونے کا امکان

پاکستان میں عیدالفطر 31 مارچ 2025 کو ہونے کا امکان

رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی کے مطابق پاکستان میں عیدالفطر 31 مارچ 2025 بروز پیر ہونے کا قوی امکان ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ 29 رمضان المبارک، 30 مارچ 2025 کی شام مطلع صاف ہونے کی صورت میں چاند کی رویت بآسانی ممکن ہوگی، تاہم حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔انہوں نے مزید وضاحت کی کہ نیا چاند 29 مارچ کو پاکستان وقت کے مطابق دوپہر 3 بج کر 58 منٹ پر پیدا ہوگا، جبکہ 30 مارچ کی شام چاند کی عمر 26 گھنٹے سے زائد ہوچکی ہوگی، جو رویت ہلال کے لیے درکار کم از کم 18 گھنٹوں کی شرط کو پورا کرتی ہے۔اسی طرح، غروب آفتاب اور غروب قمر کے درمیان فرق مختلف شہروں میں رویت کے لیے درکار 40 منٹ کے معیار پر پورا اُترے گا۔