برطانوی شاہی محل میں تاریخ میں پہلی بار افطار کی روح پرور تقریب

برطانوی شاہی محل میں تاریخ میں پہلی بار افطار کی روح پرور تقریب

یہ تاریخی واقعہ برطانوی شاہی محل کی مذہبی رواداری اور ہم آہنگی کے عزم کی علامت ہے۔

ونڈسر کیسل میں پہلی بار اذان کی گونج اور مسلمانوں کی افطاری برطانیہ میں مذہبی تنوع کے فروغ کی ایک اہم مثال ہے۔ سینٹ جارج ہال، جو عموماً سربراہان مملکت کی ضیافتوں کے لیے مخصوص ہوتا ہے، اس بار 350 سے زائد مسلمانوں کے لیے افطاری کے اہتمام کا گواہ بنا۔بادشاہ چارلس سوم کے مذہبی ہم آہنگی کے وژن کے تحت، اس تقریب کا اہتمام ایک چیریٹی تنظیم نے کیا تھا جس کا مقصد مختلف مذاہب کے پیروکاروں کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔ ونڈسر کیسل کے وزیٹر آپریشنز ڈائریکٹر سائمن میپلز کے مطابق، برطانوی بادشاہ طویل عرصے سے بین المذاہب مکالمے کی حمایت کرتے آئے ہیں، اور یہ تقریب اسی سلسلے کی ایک کڑی تھی۔یہ اقدام نہ صرف برطانیہ میں مقیم مسلمانوں کے لیے ایک مثبت پیغام ہے بلکہ عالمی سطح پر بین المذاہب احترام اور برداشت کو فروغ دینے میں بھی معاون ثابت ہوگا۔