خیبرپختونخوا میں وزیرستان بلاک سے قدرتی گیس کے ذخائر دریافت

  کنوئیں سے یومی 12.96 ملین کیوبک فٹ تک گیس کی پیداوار متوقع ہے:ماڑی انرجیز 
اسلام آباد (آ ئی این پی )  ایس آئی ایف سی  کے تعاون سے توانائی اور معدنیات کے شعبے میں اہم پیشرفت، ماڑی انرجیز نے خیبرپختونخوا کے وزیرستان بلاک میں قدرتی گیس کے ذخائر دریافت کرلئے، جن سے یومیہ 12.96 ملین کیوبک فٹ تک گیس کی پیداوار متوقع ہے۔توانائی اور معدنیات کا شعبہ ایس آئی ایف سی کے ترجیحی شعبوں میں شمار  کیا جاتا ہے جو ملکی معیشت کی ترقی و خوشحالی میں معاون ہے۔ ماڑی انرجیز لمیٹد اپنی کامیاب حکمت عملی کے باعث قدرتی گیس کی پیداواری صلاحیت کے لحاظ سے پاکستان کا دوسرا بڑا ادارہ ہے۔