دو کروڑ پانچ لاکھ مکعب فٹ یومیہ گیس اور ایک سو سترہ بیرل خام تیل حاصل ہوگا
اسلام آباد(آئی این پی )ملک میں گیس اور تیل کے مزید ذخائر دریافت ہوگئے، ماڑی انرجیز لمیٹڈ نے شمالی وزیرستان سیگیس اور تیل کی دوسری دریافت کا اعلان کردیا۔ماڑی انرجیز لمیٹڈ کے مطابق دریافت سے دو کروڑ پانچ لاکھ مکعب فٹ یومیہ گیس اور ایک سو سترہ بیرل خام تیل حاصل ہوگا۔ماڑی انرجیز کے مطابق گیس اور تیل کی دریافت وزیرستان بلاک سے ہوئی، دریافت سے یومیہ 2 کروڑ 5 لاکھ مکعب فٹ گیس اور یومیہ117بیرل خام تیل بھی حاصل ہوگا