لاہور کے علاقے نشتر کالونی کے صوفیہ آباد میں ایک گھر میں آگ لگنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، تاہم خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
ریسکیو 1122 کے مطابق آگ گھر کی بالائی منزل پر موجود سامان میں اچانک بھڑکی، جس کے بعد آگ نے کچھ حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار اور ایمرجنسی گاڑیاں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کا عمل شروع کر دیا گیا۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پانے کے لیے کارروائی جاری ہے اور فائر فائٹنگ ٹیمیں صورتحال کو مکمل طور پر کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ابتدائی معلومات کے مطابق واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔