ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا ہے کہ دشمن ایران میں اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ قوم کو کمزور کیا جا سکے۔
یہ بات آیت اللہ روح اللہ خمینی کی 37ویں برسی کے موقع پر تہران میں منعقدہ تعزیتی اجتماع کے دوران ان کا پیغام پڑھ کر سناتے ہوئے کہی گئی۔پیغام میں آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ دشمن میدان میں ناکامی کے بعد اب ایرانی عوام کے حوصلے اور استقامت کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ان کے مطابق اس طرح کی کوششوں کا مقصد معاشرے میں مایوسی اور بداعتمادی پھیلانا ہے۔انہوں نے زور دیا کہ موجودہ خطرات اور چیلنجز کے مقابلے کے لیے قومی اتحاد اور باہمی یکجہتی انتہائی ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسا کوئی بھی اقدام جو عوام میں ناامیدی پیدا کرے، بالواسطہ طور پر دشمن کی مدد کے مترادف ہے۔سپریم لیڈر کے مطابق ایران کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ صرف مضبوط داخلی اتحاد اور اجتماعی حوصلے کے ذریعے ہی ممکن ہے۔