ٹرمپ کا ایرانی سپریم لیڈر کو قتل کرنے کا منصوبہ،بڑا دعویٰ سامنے آگیا

ٹرمپ کا ایرانی سپریم لیڈر کو قتل کرنے کا منصوبہ،بڑا دعویٰ سامنے آگیا

اسرائیل کے لیے سابق امریکی سفیر ڈان شپیرو نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ ہفتوں میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو قتل کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔

ڈان شپیرو سابق امریکی صدر بارک اوبامہ کے دورِ صدارت میں اسرائیل میں امریکا کے سفیر تعینات رہے۔ اسرائیلی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک انٹرویو میں ڈان شپیرو نے یہ متنازع دعویٰ کیا۔سابق امریکی سفیر کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے حالیہ دنوں میں یہ الزام عائد کیا تھا کہ ایران میں تشدد، مظاہروں اور قتل کے واقعات میں امریکا ملوث ہے۔ڈان شپیرو نے آیت اللہ خامنہ ای سے متعلق کہا کہ وہ 86 برس کے ہو چکے ہیں اور علیل ہیں، ان کے بقول ایران کو اس وقت ایک نئی قیادت کی ضرورت ہے۔

مزید برآں، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری ایک بیان میں سابق امریکی سفیر نے کہا کہ جلد امریکا کا ایک بڑا بحری بیڑا مشرقِ وسطیٰ میں موجود ہوگا، جو ایران پر ممکنہ حملے کو آسان بنانے کے ساتھ ساتھ ایران کی جانب سے کسی ردِعمل کی صورت میں دفاعی تیاریوں میں بھی مدد دے گا۔ڈان شپیرو کا کہنا تھا کہ امریکا ایرانی فورسز پر مزید حملے بھی کر سکتا ہے۔