بی اور سی کیٹگری کے مریضوں کو ڈائیلسز مشینیں ہونے کے باوجود لاہور شفٹ کیا جارہا ہے
مریدکے(خصوصی رپورٹ) تحصیل ہسپتال مریدکے میں گردے کے مریض علاج کیلئے خوار ہونے لگے۔ڈائیلسز کیلئے بی اور سی کیٹگری کے مریضوں کو ڈائیلسز مشینیں ہونے کے باوجود لاہور اور دیگر شہروں میں شفٹ کیا جارہا ہے۔جو مریدکے،راوی ریان اور گردو نواح کے علاقوں کے مریضوں کیلئے کافی تکلیف دہ عمل ہے۔ڈائیلسز کیلئے بی اور سی کیٹگری کے مریضوں نے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف ،وفاقی وزیر رانا تنویر،ایم این اے رانا عتیق انور سے اپیل کی ہے کہ پہلے سے تکلیف میں مبتلا ڈائیلسز بی اور سی کیٹگری کے مریضوں کو خوار نہ کیا جائے اور علاج کے لئے تحصیل ہسپتال مر یدکے میں علاج جاری رکھنے کی اجازت دی جائے۔ایم ایس تحصیل ہسپتال مریدکے اے سی آفس میں آرام کی بجائے مریضوں کے لئے آسانیاں پیدا کریں