جنرل ہسپتال میں گردے کے مریضوں کیلئے جدید ڈائلیسز مشین کا عطیہ

لاہور(خصوصی رپورٹ)پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر جودت سلیم نے کہا ہیکہ دکھی انسانیت کی خدمت عظیم عبادت اور صدقہ جاریہ ہے، مریضوں کے علاج کیلئے مالی معاونت اور طبی آلات عطیہ کرنیوالی مخیر شخصیات معاشرے کا قیمتی سرمایہ ہیں۔جنرل ہسپتال میں جدید طبی مشینری کی فراہمی سے علاج معالجے کی استعداد میں اضافہ ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریٹائرڈ پروفیسر آف ریڈیالوجی پروفیسر ڈاکٹر سائرہ بلال کی جانب سے لاہور جنرل ہسپتال کو 18 لاکھ مالیت کی جدید ڈائلیسز مشین عطیہ کرنے کے موقع پر کیا۔ ایم ایس پروفیسر ڈاکٹر فریاد حسین، پروفیسر سائرہ بلال، پروفیسر نگہت ہارون، پروفیسر عباد الرحمن،پروفیسر میاں حنیف اورانتظامی ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔ ایم ایس پروفیسر ڈاکٹر فریاد اور شعبہ نیفرولوجی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر عباد الرحمن نے پروفیسر ڈاکٹر سائرہ بلال کا شکریہ ادا کرتے کہا جدید ڈائلیسز مشین فراہمی سے گردوں کے مریضوں کو علاج میں مزیدمددملیگی اورانکا یہ قابلِ تقلید اقدام دیگر مخیر شخصیات کو بھی دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے آگے بڑھنے کی ترغیب دے گا۔