ڈرونز اور میزائل حملوں کے بعد کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ، اہم تنصیبات اور سفارتی مشنز کو نقصان پہنچا
تہران ( مانیٹرنگ ڈیسک) مشرق وسطیٰ میں جنگ کے بادل، ایران نے بحرین اور کویت میں حملے کر دیئے۔ڈرونز اور میزائل حملوں کے بعد کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ، اہم تنصیبات اور سفارتی مشنز کو نقصان پہنچا، حملوں میں ایک شخص جاں بحق، 63 افراد زخمی ہوئے، ایمرجنسی نافذ، پروازیں معطل کر دی گئیں۔کویتی وزارت خارجہ اور وزارت دفاع کے مطابق فضائی دفاعی نظام نے دشمن کے میزائل اور ڈرونز کو کامیابی سے فضا میں تباہ کیا۔امریکی سینٹ کام نے دعویٰ کیا کہ ایران نے ایک بار پھر شہری تنصیبات کو نشانہ بنایا، ایرانی بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملے ناکام بنائے۔بتایا گیا کہ ایران نے ہمسایہ ممالک کی طرف بیلسٹک میزائل داغے جو اہداف پر نہیں لگے، بحرین اور بحری جہازوں پر داغے گئے ایرانی ڈرون اور میزائل ناکام بنا دیئے گئے۔