عوام نعروں اور وعدوں کے بجائے پارٹی کی عملی کارکردگی کو دیکھ کر اپنے ووٹ کا استعمال کریں
گلگت (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین کی ہدایت پر پارٹی کے مرکزی رہنماؤں کے وفود گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں انتخابی مہم کے لیے پہنچ گئے ہیں۔ چودھری شجاعت نے کہا ہے مسلم لیگ کے دور حکومت میں گلگت بلتستان میں ترقی کا ایک نیا باب رقم ہوا، جس میں جدید انفراسٹرکچر، بہتر شاہراہیں، تعلیم اور صحت کی سہولیات فراہم کی گئیں۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ نعروں اور وعدوں کے بجائے پارٹی کی عملی کارکردگی کو دیکھ کر اپنے ووٹ کا استعمال کریں۔ چودھری شجاعت نے گلگت بلتستان کے عوام کی قربانیوں اور حب الوطنی کو سراہا اور اظہار یقین کیا 7 جون کو انتخابی نشان "ٹریکٹر" کامیابی کی ضمانت بنے گا۔