روس کے یوکرین میں مختلف شہروں پر حملے، 12 افراد ہلاک

  جنوبی ساحلی شہر اوڈیسا‘ دارالحکومت کیف اور وسطی شہر دنیپرمیںمیزائل و ڈرون حملے کئے گئے
ماسکو(آئی این پی )یوکرین پر روس کے تازہ میزائل اور ڈرون حملوں کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہو گئے۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق مقامی حکام  نے بتایا ہے کہ  جنوبی ساحلی شہر اوڈیسا میں حملوں کے دوران 6 افراد ہلاک ہوئے۔ روسی حملوں میں یوکرین کے دارالحکومت کیف میں کم از کم 4 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔حکام کے مطابق وسطی شہر دنیپرو میں بھی 2 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔