روس یوکرین جنگ میں پھر شدت ، 27 افراد ہلاک،درجنوں زخمی

 روسی علاقے کراسنوڈار میں ڈرون کا ملبہ گرنے سے 3 بچوں سمیت 7 افراد ہلاک ‘ 40 زخمی 
ماسکو، کیف(آئی این پی )روس اور یوکرین کے درمیان جنگ ایک بار پھر شدت اختیار کر گئی، 24 گھنٹوں میں 27 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ماسکو پر یوکرینی ڈرون حملے میں 5 افراد ہلاک ہوئے اور 6 زخمی ہوئے، روسی علاقے کراسنوڈار میں ڈرون کا ملبہ گرنے سے 3 بچوں سمیت 7 افراد ہلاک جبکہ 40 زخمی ہوئے۔ یوکرین پر روسی حملے میں ایک ریسکیو اہلکار سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے، یوکرینی علاقے زاپوریژیا پر روسی حملے میں 2 بچوں سمیت 8 افراد ہلاک ہوئے۔