سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس ایک لاکھ 81 ہزار پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا

کراچی (آئی این پی) ملکی تاریخ میں پہلی بار پاکستان اسٹاک ایکس چینج کا 100 انڈیکس 1 لاکھ 81 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مارکیٹ کھلتے ہی ہنڈررڈ انڈیکس میں زبردست تیزی دیکھی گئی، اسٹاک مارکیٹ پہلی بار 180000 کے بعد 181000 پوائنٹس کا سنگ میل بھی عبور کرگئی۔کاروبار کے آغاز پر ہنڈررڈ انڈیکس میں 2386 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا، ہنڈررڈ انڈیکس 1لاکھ 81 ہزار 421 پوائنٹس پر پہنچ گیا