مویشی منڈیوں کے گرد موثر پٹرولنگ مشکوک افراد اشیاء پر کڑی نظر رکھیں
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی ماڈل ٹاون اخلاق اللہ تارڑ کی زیر صدارت ماہ مئی کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس ،اجلاس میں ماڈل ٹاون ڈویڑن کے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی ناقص کارکردگی پر متعدد ایس ایچ اوز کی سرزنش اظہار وجوہ کے نوٹسز جاری کئے گئے ایس پی ماڈل ٹاون اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق 15 کالز پر بروقت ریسپانڈ اور قانونی کارروائی کو سو فیصد یقینی بنایا جائے عید کے موقع پر ہوائی فائرنگ، اسلحہ نمائش پر مکمل پابندی عائد ہیڈیٹرنس پوائنٹس، ہاٹ سپاٹ ایریاز پر پٹرولنگ کو مزید بہتر کریں ڈویڑن میں لگنے والی مویشی منڈیوں کے گرد موثر پٹرولنگ مشکوک افراد اشیاء پر کڑی نظر رکھیں چینی باشندوں کے تحفظ کیلئے ایس او پیز پر من و عن عملدرآمد کیا جائیاشتہاریوں۔عادی مجرمان کے خلاف کریک ڈاون تیز کریں منشیات فروشوں کیخلاف آپریشنز میں تیزی لائی جائے ہوائی فائرنگ۔پتنگ سازی و پتنگ بازی۔ون ویلنگ کے خلاف کریک ڈاون کیا جائے غیر قانونی حراست، اختیارات سے تجاوز پر سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی تفتیش میرٹ اور پروفیشنل انداز میں کی جائے عوام الناس کی حفاظت و جرائم کا خاتمہ اولین ترجیح ہے،