گوردوارہ جنم استھان کو دلہن کی طرح سجا دیا گیا

    ننکانہ صاحب (یواین پی)سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک کے 556ویں جنم دن کی 3 روزہ تقریبات گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں شروع ہوگئی ہیں۔اندرونِ اور بیرونِ ملک سے سکھ اور ہندو یاتری ننکانہ صاحب پہنچنا شروع ہو گئے ہیں، بھارت سے بھی 2 ہزار سے زائد سکھ یاتری 4 نومبر کو ننکانہ صاحب پہنچیں گے۔بابا گورو نانک کے 556ویں جنم دن کے موقع پر گوردوارہ جنم استھان کو دلہن کی طرح سجا دیا گیا ہے۔ایڈیشنل سیکریٹری شرائنز ناصر مشتاق کے مطابق حکومت پاکستان نے 2100 سے زائد بھارتی سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کیے ہیں، یہ یاتری واہگہ کے راستے پاکستان پہنچیں گے جہاں سے سخت سیکیورٹی میں اِنہیں ننکانہ صاحب پہنچایا جائے گا