زندہ برائلر 5روپے سستا

اوپن مارکیٹ میں برائلر گوشت 580سے600روپے کلو تک فروخت کیا گیا
لاہور(خصوصی رپورٹ)سرکاری نرخنامے میں پرچون سطح پر زندہ برائلر مرغی کی قیمت 5روپے کمی سے 368روپے کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت مزید ایک روپیہ اضافے سے248روپے درجن کی سطح پر رہی۔چھٹی کے روز طلب زیادہ ہونے کی وجہ سے اوپن مارکیٹ میں مختلف مقامات میں برائلر گوشت 580سے600روپے کلو تک فروخت کیا گیا۔شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری نرخنامے میں قیمت مقرر نہ ہونے کی وجہ سے دکاندار برائلر گوشت من مانے نرخوں پر فروخت کر رہے ہیں۔ حکومت سرکاری نرخنامے میں برائلر گوشت کی قیمت کا تعین کا دوبارہ آغاز کرے۔