جوڈیشل اکیڈمی بل،مینجمنٹ بورڈ کے اختیار بڑھانے کا فیصلہ

لاہور( )حکومت پنجاب نے مختلف اضلاع میں جوڈیشل اکیڈمی کے کیمپس قائم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پنجاب جوڈیشل اکیڈمی (ترمیمی) بل 2025 پنجاب اسمبلی میں پیش کردیا۔بل حالیہ اجلاس میں پیش ہواجس کے تحت پنجاب جوڈیشل اکیڈمی ایکٹ 2007 میں ترامیم کی جائیں گی۔بل کے تحت بورڈ ا?ف مینجمنٹ کے اختیارات کو وسیع کیا جائے گا۔حکومت پنجاب بورڈ کی تجویز سے ذیلی کیمپس قائم کرے گی۔ متعلقہ کمیٹی دو ماہ تک ایوان میں رپورٹ پیش کرے گی۔