لاہور میں دن بھر بادل چھائے رہنے سے موسم خوشگوار ،ہلکی بارش بھی ہوئی
لاہور( کرائم رپورٹر)لاہور سمیت پنجاب کے شمال مشرقی اور وسطی علاقوں میں بارش جبکہ چند مقامات پر ڑالہ باری ہوئی تاہم صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہا ۔ لاہور میں دن بھر بادل چھائے رہنے سے موسم خوشگوار رہا اور سہ پہر کے بعد بعض مقامات پر ہلکی بارش ہوئی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران مغربی ہواوں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے سے لاہور ،سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، حافظ آباد، منڈی بہائوالدین، شیخوپورہ، سرگودھا، خوشاب، بھکر، لیہ،میانوالی ، فیصل آباد، ساہیوال، پاکپتن ، خانیوال،اسلام ا?باد ، راولپنڈی، گلگت بلتستان ، کشمیراوربالائی خیبرپختونخوا میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ چند مقامات پر ڑالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔ ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان اور گردونواح میں گرد ا?لود ہوائیں چلیں گی۔ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کشمیر ، گلگت بلتستان ، خیبرپختونخوااور سکرنڈ میں بھی چند مقامات پر بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش ساہیوال 26، اوکاڑہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ 4، نور پور تھل 2، راولپنڈی ، جہلم، مری، سیالکوٹ 1، بالاکوٹ 11، کاکول 5، مالم جبہ 6، بگروٹ 7، استور 6، گڑھی دوپٹہ کشمیر 7، راولاکوٹ 2، مظفر ا?باد 1اور سکرنڈ سندھ میں 6 ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ سبی 48 دادو 47، تربت 46، جیکب آباد 44 موہنجو، دڑو 44 خیرپور، نوابشاہ اور روہڑی میں43ڈگری سینٹی درجہ حرارت گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔