تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا ؛متوفی کی شناخت 22 سالہ حارث ولد ارشاد کے نام سے ہوئی
مغلپورہ انڈر پاس کے قریب موٹر سائیکل فٹ پاتھ سے ٹکرانے سے 31سالہ نوجوان سلمان خالد موقع پر چل بسا
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکلومت دو مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثے کے دوران دو نوجوان جاں بحق ہوگئے پولیس کے مطابق گجومتہ نادر چوک ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگی اتیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا متوفی کی شناخت 22 سالہ حارث ولد ارشاد کے نام سے ہوئی اور کاہنہ کا رہائشی ہے پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کر دی دوسرا واقعہ کینال روڈ پر مغلپورہ انڈر پاس کے قریب موٹر سائیکل فٹ پاتھ سے ٹکرانے سے موٹر سائیکل سوار 31سالہ نوجوان سلمان خالد موقع پر جاں بحق ہو گیا ہے۔اطلاع ملنے پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔متوفی سلمان خالد چنڈیاں ہربنس پورہ کا رہائشی تھا