چلڈرن ہسپتال سے اغوا بچی 24 گھنٹوں میں بازیاب، ملزمہ گرفتار

لاہور،فیصل آباد(خصوصی رپورٹ )فیصل آباد میں چلڈرن ہسپتال سے اغوا ہونے والی دو ماہ کی بچی ذنیشہ کو پولیس نے چوبیس گھنٹوں سے بھی کم وقت میں بازیاب کرا لیا، جبکہ واقعے میں ملوث ملزمہ حفیظاں بی بی کو گرفتار کرلیا گیا۔آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا اور سی پی او صاحبزادہ بلال عمر نے پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ بچی کے اغوا کا مقدمہ تھانہ ایئرپورٹ میں درج کیا گیا تھا۔ جس کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لایا اور بچی کو بحفاظت بازیاب کرلیا۔سی پی او صاحبزادہ بلال عمر نے کہا کہ پولیس نے جدید وسائل کے استعمال سے قلیل وقت میں ملزمہ تک رسائی حاصل کی، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے اور اہم حقائق سامنے آنے پر میڈیا سے شیئر کیے جائیں گے۔آر پی او سہیل اختر سکھیرا نے سی پی او بلال عمر اور ان کی ٹیم کو شاندار کارکردگی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پولیس نے بہترین پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا