خواجہ سراوں کے گھر پر فائرنگ، مرکزی ملزم گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر) شاہدرہ پولیس نے  خواجہ سراوں کے گھر پر فائرنگ کرنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق رات گئے   ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ پانی اور ماچس مانگنے کے بہانے  دروازہ پر دستک دی، دروازہ  نہ کھولنے پر ملزموں  نے  دروازے پر فائرنگ کی اور ہراساں کیا۔خواجہ سرا اکبر عرف بگا کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا۔  واقعہ کے مرکزی ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا۔