شادی میں خواجہ سراوں کا مجرا،4باراتی گرفتار

ڈانس کی وڈیووائرل ہونے پردولہا سمیت 28 افراد کے خلاف مقدمہ درج
میک ملک اور چڑیا کوین لاوڈ نے برہنہ لباس پہن کر ڈانس کے مناظر کی ویڈیو بنائی
چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ) شادی کی تقریب میں خواجہ سراوں کا مجرا، میرج ایکٹ کی خلاف ورزی پردولہا سمیت 28 افراد کے خلاف مقدمہ درج ، 4 باراتیوں کو گرفتار کرلیاگیا۔ ذرائع کے مطابق مار کی چک 22 گیارہ ایل میں چک 15 گیارہ ایل کے آفتاب کی شادی تقریب میں دو خواجہ سرامیک ملک اور چڑیا کوین لاوڈ سپیکر پر نیم برہنہ لباس پہن کر ڈانس کے مناظر کی ویڈیو بنائی ،جس میں دولہا آفتاب جٹ محمد قمر، ماجد انصاری اور دیگر 25 باراتی ہلڑ بازی آتش بازی اور بخش گانوں پر مجرے پر جھوم رہے تھے،پولیس نے سوشل میڈیا پر ویڈیوائرل ہونے کے بعد ڈی پی او کے حکم پر حرکت میں آئی تو ملزم فرار ہو گئے۔ پولیس نے آفتاب جٹ، محمد قمر اور ماجد انصاری سمیت 28 باراتیوں کے خلاف مقدمہ میرج ایکٹ، 6 ساونڈ سسٹم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے چار باراتیوں کو گرفتار کر لیا۔