ذیشان مالش کے بہانے نشہ آور چیز سے بے ہوش کر کے واردات کرتا تھا
لاہور(کرائم رپورٹر)ہنجروال کے علاقے سے مالش کے بہانے کولڈ ڈرنک میں نشہ آور چیز ملا کر شہری کو لوٹنے والے مالشی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ایس پی اقبال ٹاو?ن ڈاکٹر محمد عمر کے مطابق پولیس نے ملزم ذیشان شہریوں کو مالش کے بہانے نشہ آور چیز سے بے ہوش کر کے واردات کرتا تھا۔ ملزم سے قیمتی لیپ ٹاپ، گھڑیاں اور موبائل فونز بر آمد ہوئے۔