صنعت کاروں کو بہتر سے بہتر سہولیات کی فراہمی حکومت کی پہلی ترجیح ہے:چودھری شافع

چوہدری شافع حسین کا دورہ فیصل آباد،چیئرمین فیڈمک رانا اظہر وقار کے ہمراہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں 16 نکاتی ایجنڈے پر غورکیاگیا
لاہور(سپیشل رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے فیصل آباد کا دورہ کیا۔فیڈمک کے ہیڈ آفس میں چیئرمین فیڈمک رانا اظہر وقار کے ہمراہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں 16 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔بورڈ نے سیکرٹری بورڈ کی تقرری کیلئے ہیومین ریسورس کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دی۔علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کیلئے 6.7 ارب کے ترقیاتی پلان کی منظوری دی گئی۔فیڈمک کے زیر اہتمام انڈسٹریل اسٹیٹس میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی سکیورٹی معاملات کی بہتری کیلئے 791 ملین روپے کے فنڈز کی منظوری دی گئی۔فیڈمک کے قانونی معاملات کو تیزی سے آگے بڑھانے کیلئے لیگل ایڈوائزر کی تقرری کا عمل شروع کرنے کی منظوری دی گئی۔بورڈ نے انڈسٹریل اینڈ کمرشل بلڈنگ ریگولیشنز کی بھی اصولی منظوری دی