جدہ (آئی این پی )سعودی سول ڈیفنس کی جنرل ڈائریکٹریٹ نے اعلان کیا ہے کہ اس سال پہلی مرتبہ حج سیزن میں آگ بجھانے اور ریسکیو آپریشن کے لیے فالکن نامی ایک ڈرون کو استعمال میں لایا جائے گا۔مصنوعی ذہانت سے لیس اس ڈرون کو خاص طور پر بلند مقامات پر لوگوں کو بچانے اور آگ بجھانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ ڈرون ایسے مقامات تک پہنچ سکے گا جہاں عام طور پر جانا مشکل ہوتا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق یہ ڈرون 12گھنٹے تک بلندی پر رہ کر پرواز کرتے ہوئے اپنا کام کر سکتا ہے۔ اس ڈرون پر 40کلو گرام تک کا وزن لادا جا سکتا ہے۔