پختونخوا حکومت کا ریسکیو کیلئے ڈرون استعمال کا فیصلہ

ڈرون کے ذریعے دریا میں پھنسے افراد کو لائف جیکٹس ، رسیاں پہنچائی جائیں گی
پشاور(خصوصی رپورٹ)سانحہ سوات کے بعد خیبرپختونخوا حکومت نے دریا میں پھنسے افراد کو حفاظتی سامان بروقت پہنچانے کیلئے ڈرون کے استعمال کا فیصلہ کر لیا۔دریا میں پھنسے افراد کی مدد کیلئے ڈرون کے ذریعے حفاظتی جیکٹس، رسیاں اور دیگر چیزوں کی ترسیل کی جائے گی ،سوات میں 13قیمتی انسانی جانیں جانے کے بعد حکومت کو دریا میں پھنسے افراد کو جیکٹس، رسیاں اور دیگر ضروری سامان پہنچانے کا خیال آیا، اس ضمن میں چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کو ڈرون کے ذریعے ریسکیو سامان پہنچانے کی مشقیں بھی دکھائی گئیں۔