اٹلی: مائونٹ ایٹنا لاوا اگلنے لگا

روم (آئی  این پی )اٹلی کے مشہور آتش فشاں مائو نٹ ایٹنا پر آتش فشاں پھٹ پڑا، سیاہ بادل آسمان پر بلند ہونے لگے، سیاح خوفزدہ ہو کر اپنی جانیں بچانے کے لیے بھاگ نکلے۔حکام کے مطابق آتش فشاں سے کئی کلومیٹر بلند ایک گرم راکھ، گیس اور پتھروں کا بادل فضا میں بلند ہوا جس نے صورتحال کو خطرناک بنا دیا۔سول پروٹیکشن ایجنسی کے مطابق پہاڑ پر موجود تمام سیاحوں اور کوہ پیمائوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ماونٹ ایٹنا کو دنیا کے سب سے زیادہ فعال آتش فشاں میں شمار کیا جاتا ہے، لیکن اس شدت کی سرگرمی 2014 کے بعد پہلی بار دیکھی گئی ہے۔